نیلم منیر شادی کے بعد اداکاری کرینگی یا نہیں؟ اہم خبر آگئی

09:27 PM, 27 Jan, 2025

ویب ڈیسک: حال ہی میں ازدواجی بندھن میں بندھنے والی اداکارہ نیلم منیر کیا شادی کے بعد دوبارہ انڈسٹری میں قدم رکھیں گی؟

نیلم منیر نے انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کرکے سب سے پہلے تو شادی پر مبارک باد اور دعائیں دینے والوں کا شکریہ ادا کیا اور پھر واضح کیا وہ پہلے کی طرح کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ ’میں شاندار وقت گزار کر اب واپس آگئی ہوں اور اب کام کرنے کیلیے ایک نئی سوچ کے ساتھ پرجوش ہوں‘۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ اداکاری کی وجہ سے انہیں اتنی زیادہ محبت ملی ہے اور وہ دوبارہ کام کر کے اس کو مزید بڑھانا چاہتی ہیں۔

نیلم منیر نے اپنے مداحوں، رشتے داروں، عزیزوں کے ساتھ انڈسٹری کے دوستوں اور سوشل میڈیا انفلوئنسز کا بھی سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ شادی کی وجہ سے نیلم منیر نے انڈسٹری سے عارضی کنارہ کشی اختیار کرلی تھی تاہم اس تصویر میں وہ ایک بار پھر واپسی کی تیاری کرتی نظر آرہی ہیں۔

واضح رہے کہ نیلم منیر کی حال ہی میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے یو اے ای میں مقیم محمد راشد سے دبئی میں محبت کی شادی ہوئی ہے۔

مزیدخبریں