اسلام آباد(پبلک نیوز) سوشل میڈیا صارفین کا ڈیٹا ہیک کیا جانے لگا ، تشویشناک صورتحال پر پیٹی اے(پاکستانی ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی) نے انتباہ جاری کر دیا ہے.
پی ٹی اے کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق اس وقت پی ٹی اے کو مسلسل شکایات موصول ہو رہی ہیں کہ سوشل میڈیا صارفین کو مختلف کمپنیوں کی جانب سے انعام کا لالچ دیکر اکاونٹ اور ڈیٹا چوری کیا جا رہا ہے۔ لہذا صارفین کسی بھی ایسے لنک سے دور رہیں جس میں لنک کو 5 سے 10 گروپس میں شیئر کرنے پر ہی انعام کا لالچ دیا گیا ہو، بصورت دیگر صارفین نقصان کے خود ذمہ دار ہونگے۔
دوسری جانب معروف کمپنی میٹرو کیش اینڈ کیری نے بھی اسی قسم کی وارننگ جاری کی ہے.اس سے قبل بھی متعدد دفعہ اس قسم کے فراڈ سامنے آ چکے ہیں جس میں صارفین انعام کے لالچ میں لنک کو دھڑا دھڑشیئر کرتے ہیں اور اپنے اکاونٹ کو ہیک کروا بیٹھتے ہیں ۔