منی ہائسٹ کی ریلیز ڈیٹ اور ٹریلر کا اعلان کر دیا گیا

09:57 AM, 27 Jul, 2021

اویس
رباط ( ویب ڈیسک ) پوری دنیامیں اپنی منفرد کہانی اور سسپنس کی وجہ سے شائقین فلم میں جگہ بنانے والے سپین کے مشہور زمانہ سیزن ’’ منی ہائسٹ‘‘ کے پانچویں سیزن کا انتظار شائقین پورے زور و شور سے کر رہے ہیں مگر اب خبر ان کیلئے خبر آئی ہے کہ اس کے پانچویں سیزن کے پارٹ ون کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے اور اس کی ریلیز کی تاریخ بھی جاری کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق منی ہائسٹ کے سیزن پانچ کا ٹریلر جاری کیا گیا ہے جس دیکھا جا سکتا ہے کہ اس کا مرکزی کردار پروفیسر سرجیو مارکینا سیزن کی ولن پولیس آفیسر علیشیا سیارا کی قید میں ہے اور پولیس آفیسر نے اسے زنجیروں سے قید کر رکھا ہے۔ اس ٹریلر کے ساتھ یہ اعلان بھی کیا گیا ہے کہ 2 اگست کو منی ہائسٹ سیزن پانچ کا آفیشل ٹریلر جاری کیا جائے گا جبکہ نیٹ فلیکس پر یہ سیزن 3 ستمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔ اس بار اس سیزن کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ٗ پہلا حصہ ستمبر جبکہ دوسرا اور آخری حصہ دسمبر کے ماہ میں ریلیز کیا جائے گا۔ منی ہائسٹ چوروں کے ایک گروہ کی کہانی ہے جو بڑی انوکھی اور بڑی چوریاں کرتے ہیں اور بعد میں ان پیسوں کو اکثر غریبوں میں بانٹتے نظر آتے ہیں ٗ اس سیریز کی سب سے شاندار بات یہ ہے کہ چوری کے پیشہ سے وابستہ کردار ہی اس کے ہیرو بھی ہیں اور شائقین کا ان کرداروں کے ساتھ ایک الگ ہی تعلق قائم ہو گیا ہے۔
مزیدخبریں