آج کراچی کے ساحل پر پھنسے جہاز کی قسمت کا فیصلہ ہو گا؟

10:01 AM, 27 Jul, 2021

اویس
کراچی ( پبلک نیوز) ساحل پر پھنسے بحری جہاز ہینگ ٹونگ 77 کو نکالنے کیلئے ابھی تک کوئی فیصلہ نہ ہو سکا اور کوئی بھی ٹیم روانہ ہو سکی ، آج شام میری ٹائم ہیڈ کوارٹر میں ہنگامی اجلاس میں اس بارے فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی کے ساحل پر پھنسے جہاز کو نکالنے کے لئے میری ٹائم ہیڈ کواٹر میں اج شام ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا،کورڈینیشن اجلاس میں جہاز سے تیل نکالنے کے کام سمیت جہاز کو ریسیکو کرنے کے طریقہ کام پر بات کی جائے گی ،اجلاس میں ڈی جی پورٹ اینڈ شپنگ ،چئیرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ ،ڈی جی کوسٹ گارڈ ،ہوم سیکریٹری سندھ موجود ہوں گے ۔ اجلاس میں ڈی جی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سندھ ،ڈی جی سیپا ،ڈی جی پیپا ،سیکٹریٹری او سی اے سی بھی شرکت کریں گے ،اجلاس کی صدارت وزیراعظم کے مشیر برائے جہاز رانی و بندرگاہ محمود مولوی کریں گے ،اجلاس میں جہاز سے تیل نکالنے کے حوالے سے ٹائم فریم کو حتمی شکل دی جائے گی ۔ یاد رہے کہ ہینگ ٹونگ جہاز کے کیپٹن عمرنے بیان دیا تھا کہ اس نے منوڑہ کنٹرول اور دیگر ساحلی کنٹرولز پر مدد کیلئے رابطہ کیا اور وہاں سے انکار ہونے کی وجہ سے بحری جہاز کراچی کے ساحل پر ریت میں دھنسا ہے۔
مزیدخبریں