خیبر پختونخوا میں سیاحوں کی آمد کا ریکارڈ قائم
10:31 AM, 27 Jul, 2021
پشاور(پبلک نیوز) خیبر پختونخوا میں سیاحوں کی آمد کا ریکارڈ قائم ہو گیا، ایک لاکھ سے زائد سیاحوں نے شمالی وزیرستان کے علاقہ رزمک کا رخ کیا جبکہ عیدالاضحیٰ کی تعطیلات پر بھی ہزارہ اور ملاکنڈ ڈویژن پر سیاحوں کا رش رہا. ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاحتی شعبہ سے وابستہ افراد کو دو ڈویژن میں 4 ارب روپے سے زائد آمدن ہوئی،ملاکنڈ ڈویژن میں سوات میں صرف عید تعطیلات میں 5 لاکھ 50 ہزار سے زائد سیاحوں نے رخ کیا۔گلیات میں 2 لاکھ سے زائد گاڑیاں اور 10 لاکھ سے زائد سیاح داخل ہوئے۔کاغان میں 3 لاکھ سے زائد گاڑیوں میں 12 لاکھ سے زائد سیاحوں نے پر فضا مقامات کا رخ کیا۔ 17 جولائی سے 24 جولائی تک سیاحوں کی کثیر تعداد نے صوبے کے سیاحتی مقامات پر عید تعطیلات گزاریں۔ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن کے علاوہ دیگر جنوبی اضلاع میں مقامی لوگوں نے اپنے ضلع کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا۔آیام عید کے دوران مقامی لوگوں کے روزگار و آمدن میں اضافہ ہوا۔ لاکھوں کی تعداد میں سیاح اب بھی صوبے کے سیاحتی مقامات پر سیر و تفریح کر رہے ہیں.