فرح خان کی والدہ نے اینٹی کرپشن کا مقدمہ چیلنج کردیا
11:00 AM, 27 Jul, 2022
لاہور: سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان کی والدہ نے اینٹی کرپشن کا مقدمہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔ فرح خان کی والدہ بشریٰ خان نے اپنے وکیل اظہر صدیق کی وساطت سے درخواست دائر کی ہے، جس میں ڈی جی اینٹی کرپشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا ۔ اس مقدمے کا اندراج سیاسی بنیاد وں پر کیا گیا ہے۔ لہٰذا لاہور ہائیکورٹ اینٹی کرپشن کی جانب سے درج مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے۔