محسن بٹ نئے ڈی جی ایف آئی اے مقرر

11:05 AM, 27 Jul, 2022

احمد علی
وفاقی کابینہ نے محسن بٹ کو نیا ڈی جی ایف آئی اے تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے ڈی جی ایف آئی اے رائے طاہر کو عہدے سے ہٹا دیا۔حسن بٹ کو نیا ڈی جی ایف آئی اے لگانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔رائے طاہر کو انسداد دہشت گردی کا کواڈینٹر لگا دیا گیا ہے. حکومت نے 20 اپریل2022ء کو ڈی جی ایف آئی اے ثناء اللہ عباسی کو ہٹاکر طاہر رائے کو وفاقی تحقیقاتی ادارے کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کیا تھا۔ طاہر رائے نے 6 سال سی ٹی ڈی پنجاب کی سربراہی کی ، وہ ڈی آئی جی لاہور، فیصل آباد اور بہاولپوربھی رہ چکے تھے۔طاہر رائے ڈی پی او شیخوپورہ، مظفرگڑھ اور رحیم یارخان کے فرائض انجام دے چکے ہیں،وہ آئی جی بلوچستان کے طور پر بھی کام کرچکے ہیں۔اس کے علاوہ طاہر رائے کراچی میں ایس پی اور اے ایس پی کے عہدوں پرکام کرچکے ہیں
مزیدخبریں