چیف جسٹس کے اختیارات محدود کرنے کا فیصلہ

12:57 PM, 27 Jul, 2022

احمد علی
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے چیف جسٹس آف پاکستان کے سوموٹواختیار اور بنچ بنانے کے اختیار سے متعلق قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی کابینہ نے عدالتی اختیارات پر قومی اسمبلی میں بحث کرانے کا فیصلہ کیا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف نے تمام وزراء کو ایوان میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت بھی کردی۔ وفاقی کابینہ کی جانب سے چیف جسٹس آف پاکستان کے سوموٹو اختیار اور بنچ بنانے کے اختیار کے حوالے سے قانون سازی کا فیصلہ کیا گیا ہے. وفاقی کابینہ نے جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف سپریم جیوڈیشل کونسل سے ریفرنس واپس لینے کی منظوری بھی دے دی ہے۔
مزیدخبریں