حلف لیے 24 گھنٹے نہیں ہوئے اور آپ کی ہوائیاں اڑ گئی

02:14 PM, 27 Jul, 2022

احمد علی
مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہیٰ نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے گورنر راج سے متعلق جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ گورنرراج کے بارے میں احمقانہ بیان دینے سے پہلے آئین پڑھ لیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رکن قومی اسمبلی و مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہیٰ نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ راناصاحب 24 گھنٹے بھی نہیں ہوئے پرویز الہٰی صاحب کو حلف لیے اور آپ کی ہوائیاں پہلے ہی اڑ گئی ہیں۔ مونس الہیٰ نے کہا کہ گورنرراج کے بارے میں احمقانہ بیان دینے سے پہلے آئین پڑھ لیں، ابھی تو ماڈل ٹاؤن میں جو قتل عام آپ نے کیا تھا اس کا حساب دینا ہے ۔ خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا تھا کہ پنجاب میں گورنر راج کی سمری پر کام شروع کردیا، کسی صوبے میں گورنر راج کی سمری وزارتِ داخلہ نے پیش کرنی ہوتی ہے اور اُنھوں نے اس پر کام شروع کر دیا ہے۔ صوبہ پنجاب میں میرے داخلے پر پابندی لگائی گئی تو یہ گورنر راج کا آغاز ہوگا۔
مزیدخبریں