لنکا پریمیئر لیگ، بابر اعظم نروشان ڈکویلا کی کپتانی میں کھیلیں گے
02:34 PM, 27 Jul, 2023
بابر اعظم لنکا پریمیئر لیگ میں نروشان ڈکویلا کی کپتانی میں کھیلیں گے۔ تفصیلات کے مطابق کولمبو اسٹرائیکرز نےسری لنکن بیٹر نروشان ڈکویلا کو کپتان مقرر کر دیا ہے، نروشان ڈکویلا لنکن پریمیئر لیگ میں کولمبو اسٹرائیکرز کو لیڈ کریں گے۔ کولمبو اسٹرائیکرز میں بابر اعظم، نسیم شاہ اور افتخاراحمد شامل ہیں۔ لنکا پریمیئر لیگ کا آغاز 30 جولائی سے ہوگا۔