مودی سرکار کی ریاستی دہشت گردی عروج پر

09:09 AM, 27 Jul, 2024

ویب ڈیسک: مودی سرکار کی ریاستی دہشت گردی عروج پر، بی جے پی جب سے بھارت میں اقتدار میں آئی ہے ریاستی دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے۔ مودی سرکار اپنے تیسرے دورِ اقتدار میں اپنی من مانیوں پہ اُتر آئی  ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے ارکان کھلے عام لوگوں کو ڈرانے دھمکانے لگے۔

لوکل میڈیا  کے مطابق حال ہی میں بی جے پی کے ایک لیڈر بربل سنگھ کے بیٹے نے ایک 70 سالہ بزرگ شہری کو بُری طرح تشدد کر کے لہولہان کردیا،سی سی ٹی وی فوٹییج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ابھینو سنگھ نے بزرگ کے ساتھ اُس کی بیوی کو بھی بے رحمی سے تھپڑ مارے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ “پولیس ابھی تک بزرگ پر تشدد کے واقعہ کی رپورٹ نہیں لکھ رہی”، بی جے پی کی ریاستی دہشتگردی کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے،موجودہ حالات میں جہاں ایک جانب مودی حکومت کو سیاسی چیلنجر درپیش ہیں وہیں دوسری جانب بی جے پی کی دہشتگردانہ پالیسیاں بھی سامنے آرہی ہیں ، بی جے پی نے ہمیشہ ابھینو سنگھ جیسے شرپسند عناصر کی پشت پناہی کی ہے۔

سوال یہ ہے کہ بی جے پی کی ریاستی دہشتگردی آخر کب ختم ہوگی؟

مزیدخبریں