ایجنٹ مافیا کی پشت پناہی پرمحسن نقوی کا ایکشن: انچارج پاسپورٹ آفس عہدے سے فارغ

10:33 AM, 27 Jul, 2024

ویب ڈیسک: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کرپشن اور ایجنٹ مافیا کی پشت پناہی پر سخت ایکشن لے لیا۔ 

تفصیلات کے مطابق رشوت اور ایجنٹ مافیا کی پشت پناہی کی شکایات پر انچارج پاسپورٹ آفس مظفر گڑھ شاہد اقبال کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے انچارج پاسپورٹ آفس مظفر گڑھ کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم بھی دیدیا۔ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ محکمے میں کرپشن کرنے والوں کے لیے کوئی جگہ نہیں۔ 

محسن نقوی نے مزید کہا کہ پاسپورٹ آفس میں جہاں بھی ایجنٹ مافیا یا کرپشن کی شکایت ملی۔ وہاں بلا امتیازکارروائی ہوگی۔ شہریوں کو خدمات کی فراہمی میں کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ 

مزیدخبریں