سری لنکا سے شکست پر افسوس ہے،ندا ڈار

03:21 PM, 27 Jul, 2024

ویب ڈیسک: پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان ندا ڈار کا کہنا ہے کہ افسوس تو ظاہر ہے کہ ہم میچ کو آخری گیند تک لے کر گئے لیکن جیت نہ سکے  ۔ 

ندا ڈار نے کہا کہ نتیجے سے قطع نظر دیکھیں تو ہم نے اچھی کرکٹ کھیلی، نوجوان کھلاڑیوں نے ذمہ داری کا ثبوت دیا۔ گل فیروزہ اور منیبہ علی کی اننگز قابل  ذکر رہی ہیں ۔ بولنگ میں نوجوان بولرز عروب اور طوبیٰ بہت اچھی بولنگ کرتی آئی ہیں 

انہوں نے کہا کہ ٹاپ کلاس بولرز میں سعدیہ ۔ نشرہ موجود تھیں ہم نے اپنی بھرپور صلاحیت دکھائی۔ مجموعی طور پر ہم نے اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔ ہمیں اپنی فٹنس  بیٹنگ اور فیلڈنگ میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ ہمیں جو پلان دیے گئے ہم نے ان پر عمل کرنے کی کوشش کی۔ 

کپتان ندا ڈار نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں نے سیمی فائنل میں فائٹنگ اسپرٹ دکھائی ہے۔ اس ٹورنامنٹ سے ہمیں ورلڈ کپ کی اچھی تیاری ملی ہے۔ 

مزیدخبریں