سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف بذریعہ ہیلی کاپٹر لاہور کیلئے واپس روانہ

03:27 PM, 27 Jul, 2024

فیصل آباد: سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف لاہور کیلئے واپس روانہ ہو گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق مشیر وزیر اعلیٰ مریم اورنگزیب بھی   سابق وزیر اعظم کے ہمراہ 

ہیں۔   میاں محمد نواز شریف اور مریم اورنگزیب بذریعہ ہیلی کاپٹر لاہور کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔ 

خیال رہے کہ میاں محمد نواز شریف اپنے مرحوم دوست رائے ارشد خاں کے اہل خانہ سے تعزیت کے لیے آئے تھے ۔

جھنگ روڈ چک نمبر 40 ج ب ہلوارہ میں رائے ارشد کی رہائش گاہ پر تعزیت کے بعد واپس روانہ ہوگئے ہیں۔

مزیدخبریں