انڈیا اور سری لنکا کےدرمیان ٹی ٹوئنٹی سیریزکا آ ج سے آغاز ہوگا

03:35 PM, 27 Jul, 2024

ویب ڈیسک: ٹیم انڈیا اور سری لنکا کے درمیان ٹی 20 سیریز کا آج 27 جولائی سے آغاز ہو رہا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق گوتم گمبھیر کو کوچ بنائے جانے کے بعد یہ پہلی سیریز کھیلی جا رہی ہے، جس پر سب کی نظریں مرکوز ہیں۔ ایک طرف جہاں دورہ سری لنکا سے گوتم گمبھیر اپنے کوچنگ کیریئر کا آغاز کر رہے ہیں وہیں، دوسری جانب سوریہ کمار یادو ٹی-20 ٹیم کی قیادت سنبھالیں گے۔ ٹیم سلیکشن اور گمبھیر کی پہلی پریس کانفرنس کے بعد کرکٹ شائقین انڈیا بمقابلہ سری لنکا میچ دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔

اس فارمیٹ میں سوریہ کا شمار نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیا کے طوفانی بلے بازوں میں ہوتا ہے۔ اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ وہ کپتانی کے بعد اپنے کھیل میں کیا تبدیلیاں لاتے ہیں۔ دوسری طرف، یہ گوتم گمبھیر کے لئے اچھی شروعات کرنے کا موقع ہے۔ سیریز سے پہلے انہوں نے بہت سے فیصلے کئے ہیں، جو ان کے دور میں ہونے والی تبدیلیوں کو ظاہر کرتے ہیںٹی-20 سیریز کے تینوں میچ پالی کیلے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ اس پچ پر اسپن نے غلبہ دکھایا ہے۔ دونوں ٹیمیں اپنے نئے کپتانوں کے ساتھ میدان میں اتریں گی۔ سوریہ کمار یادو ہندوستانی ٹیم کے کپتان ہوں گے اور سری لنکن ٹیم کی ذمہ داری چارتھ اسالنکا سنبھالیں گے۔

ایک طرف سری لنکا کی ٹیم زخمی کھلاڑیوں سے پریشان ہے تو دوسری طرف سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ سوریہ کی کپتانی میں ٹیم انڈیا کی پلیئنگ 11 کیسی ہوگی؟ سری لنکا کے خلاف ہندوستان کی برتری رہی ہے لیکن اس بار ٹیم انڈیا نئے اوتار میں میدان میں اترے گی۔ اس لیے یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ ٹیم کیا حکمت عملی اپنائے گی۔

سری لنکا کے خلاف ٹیم انڈیا کی ممکنہ پلیئنگ 11:

شبمن گل، یشسوی جیسوال، سوریہ کمار یادو (کپتان)، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، رنکو سنگھ، شیوم دوبے، ہاردک پانڈیا، اکسر پٹیل، روی بشنوئی، ارشدیپ سنگھ، محمد سراج۔

انڈیا بمقابلہ سری لنکا ٹی-20 میچ شیڈول

27 جولائی: پالیکیلے میں پہلا ٹی-20

28 جولائی: پالیکیلے میں دوسرا ٹی-20

30 جولائی: پالیکیلے میں تیسرا ٹی-20

انڈیا بمقابلہ سری لنکا ون ڈے میچوں کا شیڈول

2 اگست: کولمبو میں پہلا ون ڈے

4 اگست: کولمبو میں دوسرا ون ڈے

7 اگست: کولمبو میں تیسرا ون ڈے

مزیدخبریں