ویب ڈٰسک: ہنزہ سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما عابد بیگ نے تاریخ رقم کر دی، 17 دنوں میں 8000 میٹر کے دو پہاڑ بغیر آکسیجن کے سر کرلیے۔
تفصیلات کے مطابق عابد بیگ نے نانگا پربت کے بعد آج 8 ہزار 51 میٹر بلند براڈ پیک کو بھی سرکرلیا ہے۔ 10 جولائی کو عابد بیگ نے بغیر آکسیجن کے 8ہزار 126 میٹر بلند نانگا پربت کو سر کر لیا تھا۔
17 دنوں میں 8000 میٹر کی دو چوٹیوں کو بغیرآکسیجن کے سر کرنا کوہ پیمائی میں اہم سنگ میل ہے۔
واضح رہے کہ عابد بیگ سائیکلنگ میں بھی اپنا نام منوا چکے ہیں۔ عابد بیگ نے بلوچستان سے خنجراب ٹاپ تک 3 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ 12 روز میں مکمل کیا تھا۔