پی ٹی آئی کا 14 اگست کو مینارپاکستان پر جلسہ، اہم پیشرفت

04:57 PM, 27 Jul, 2024

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کا 14 اگست کو مینار پاکستان پر جلسے کے معاملے میں نئی پیشرفت سامنے آگئی ہے۔ مرکزی قیادت نے پی ٹی آئی لاہور کو جلسے کی تیاری کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف لاہور نے جلسے کیلئے تیاری شروع کردی۔ پی ٹی آئی لاہور نے شہر کی بلدیاتی تنظیموں کو جلسے کی تیاری کی ہدایت کردی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق آئندہ ہفتے جلسے کی تیاری کیلئے اجلاس بلایا جائے گا۔ تمام ٹکٹ ہولڈر اور اراکین اسمبلی جلسے میں شرکت کریں گے۔

مزیدخبریں