موجودہ بجٹ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا، خواجہ آصف نے اعتراف کرلیا

06:33 PM, 27 Jul, 2024

ویب ڈیسک: ملک میں غیریقینی صورتحال ہے بانی پی ٹی آئی کی حکومت میں ملکی وسائل کولوٹا گیا ریکوری چندماہ یاایک سال میں نہیں ہوسکتی، سیالکوٹ میں وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے نجی ٹی وی سےگفتگو میں کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بجٹ سےمہنگائی میں اضافہ ہوا، لیکن ملک آہستہ آہستہ بہتری کی طرف بڑھ رہا ہے، جواقدامات اٹھائے اس سے آنے والے مہینوں میں معیشت میں بہتری آئے گی۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دورمیں تباہی ہوئی ملک کولوٹا گیا، پی ٹی آئی دہشت گردوں اورطالبان کیلئے بھی نرم گوشہ رکھتی ہے جبھی طالبان کے خلاف وہ کارروائی سے گریز کر رہے ہیں کہ انکے خلاف کوئی ایکشن لیا جائے، پی ٹی آئی فوج کی قیادت پر حملے کرنے کی ہر قسم کی کوشش کر رہی ہے۔

وزیرد فاع کا مزید کہنا تھا کہ دھرنے والوں نے ڈرامہ شروع کیا ہوا ہے صبح پراٹھے کھاکر آجاتے ہیں تین چار گھنٹے بھوک ہڑتال کرتے ہیں، پانچ سات آدمی دری پر بیٹھ جاتے ہیں اسکے بعد گھر جاتے ہیں دوپہر کا کھابہ کھا کر سو جاتے ہیں، یہ انکی بھوک ہڑتال ہے یہ ایک نو سر بازوں کا ٹولہ ہے اگر کسی کے خیال میں ہے کہ دوبارہ الیکشن ہونگے تو میں انکو اسطرح کی امید رکھنے سے منع تو نہیں کر سکتا لیکن مجھے اس قسم کے حالات نظر نہیں آرہے۔ مخصوص سیٹوں کےحوالے سے الیکشن کمیشن نے کام شروع کردیا ہے، الیکشن کو کالعدم قرار دئیے جانے والی صورتحال نہیں دیکھ رہا۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہر شخص اپنے ذاتی مفاد اور مقاصد کی جنگ لڑ رہا ہے ملک کے لئے تو کوئی جنگ نہیں لڑ رہا، یہ دھرنے ورنے یہ سارے انکے ذاتی مفادات کے لئے ہوتے ہیں کوئی نئے نئے لیڈر بنیں ہیں وہ اپنی لیڈری اسٹبلش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں انکی دوکان نئی کھلی ہے کوئی پرانا چورن بیج رہا ہے کوئی پرانا سامان نئی پیکنگ میں کرنے کی کوشش میں ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ کبھی امریکا کو گالی دیتے ہیں کبھی امریکا کے ترلے کرتے ہیں ان کے پیچھے سازش ہے کہ ملک کو مستحکم نہ ہونے دیا جائے یہ سب ایک سازش ہے اور کل پرزے اس سازش کے پاکستان میں موجود ہیں سب کو نظر آرہا ہے کہ وہ کون ہے جو ساری چیزیں فارن طاقتوں کے کہنے پر کرنے کو تیار ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت ہمارا دشمن ہے اسکو کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ہمارے اندر ایسے دشمن موجود ہیں کیونکہ جو بنوں میں جو ہوا ہے کوئی انڈیا سے لوگ تو نہیں آئے ہمارے لوگ تھے. پاکستان کا معاشی استحکام بہت سو کو کھٹکتا ہے سپر پاوروں کو کھٹکتا ہے کیونکہ پاکستان ایٹمی قوت ہے پاکستان کی فوج دنیا میں مانی ہوئی فوج ہے۔

مزیدخبریں