خیبرپختونخوا حکومت کا اہم شخصیات کی سکیورٹی کیلئے ہزاروں پولیس اہلکار بھرتی کرنے کا پلان تیار

06:52 PM, 27 Jul, 2024

ویب ڈیسک: بد ترین مالی مشکلات سے دوچار صوبے میں اہم شخصیات کی سیکورٹی کے لئے ہزاروں پولیس اہلکار بھرتی کرنے کا منصوبہ تیار۔

ذرائع کے مطابق وی وی آئی پیز اور وی آئی پیز کی سیکورٹی کے لئے الگ ونگ قائم کی جائے گی،دستاویز کے مطابق ونگ کا نام سیکورٹی ڈویژن رکھا جائے گا،اہم شخصیات کی سیکورٹی کے لئے گریڈ 7 سے گریڈ 18 تک 11 ہزار 483 پولیس اہلکاروں کی اسامیاں تخلیق کی جائے گی۔

اس وقت صوبے میں 10 ہزار 483 سیکورٹی اہلکار اہم شخصیات کی سیکورٹی پر معمور ہے،اہم شخصیات کی سیکورٹی کیلئے دیگر اضلاع سے 7 ہزار 608 پولیس اہلکار تعینات ہیں ،ایلیٹ فورس کے 1 ہزار 26 اور ایف آر پی کے 18 سو 49 اہلکار اہم شخصیات کی سیکورٹی ہر پر معمور ہے ۔

ذرائع کا بتایا ہے کہ اس وقت عام شہریوں کی سیکورٹی کے لئے پولیس اہلکاروں کی شدید کمی کا سامنا ہے،سپرٹینڈنٹ آف پولیس کی 8 ،سب انسپیکٹر 105 اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی 210 اسامیاں تخلیق کی جائے گی،ہیڈ کانسٹیبل کی 1 ہزار 48 اور کانسٹیبل کی 10 ہزار 483 اسامیاں تخلیق ہوگی،ہیڈ کانسٹیبل کی 1 ہزار 48 اور کانسٹیبل کی 10 ہزار 483 اسامیاں تخلیق ہوگی،11 ہزار 853 پولیس اہلکاروں کی بھرتیاں تین مرحلوں میں کی جائیں گی۔

اہلکاروں کی بھرتیوں سے خزانے پر سالانہ 6 ہزار 26 ملین یعنی سالانہ 6 ارب روپے سے زائد کا مالی بوجھ پڑے گا،سمری کی منظوری اب کابینہ سے لی جائے گی،صوبے کے 7 اضلاع میں بھی ضلعی سیکورٹی ڈویژنز کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ضلعی ڈویژن پشاور،مردان،ایبٹ آباد،ملاکنڈ،ملاکنڈ،کوہاٹ،بنوں، اور ڈی ائی خان قائم ہوگے۔

مزیدخبریں