’وزیر اعظم کی قیادت میں خدمت کا سفر جاری ہے‘

08:37 AM, 27 Jun, 2021

اویس
لاہور ( پبلک نیوز ) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں محنت اوراخلاص کے ساتھ عوامی خدمت کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں،اپوزیشن نہیں چاہتی کہ پاکستان ترقی وخوشحالی کی منزل طے کرے ،اپوزیشن ٹولہ مستحکم ہوتی معیشت کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے-ایک بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں انتشار پھیلا کر ذاتی ایجنڈے کی تکمیل چاہتی ہیں،بدقسمتی سے اپوزیشن نے قومی مفادات کو پس پشت ڈالا ہوا ہے،عوام منفی سیاست کی بجائے ملک کو آگے بڑھتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں ،ان عناصر کے ترقی کے سفر میں رکاوٹ ڈالنے کے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ سازشیں کرنے والے پہلے بھی ناکام رہے اورآئندہ بھی ناکام رہیں گے، 560 ارب روپے کے سالانہ ترقیاتی پروگرام پر عملدرآمد کیلئے مانیٹرنگ یونٹ بنایا جائے گا ،محکموں کو 31 جولائی تک غیر منظور شدہ سکیموں کو منظور کرانے کی ہدایت کر دی ہے ،سکیموں کا مکمل ٹائم فریم مرتب کیا جائے گا۔عثمان بزدار نے کہا کہ 560 ارب روپے کا ایک روپیہ بھی لیپس نہیں ہونے دیں گے ،سالانہ ترقیاتی پروگرام کے فنڈز کا بروقت اور شفاف استعمال ہر صورت یقینی بنائیں گے ،تاریخ ساز ترقیاتی پروگرام کی ذاتی مانیٹرنگ کروں گا ،محکمے سکیموں پر عملدرآمد کیلئے جامع روڈمیپ مرتب کرکے تیزی سے آگے بڑھیں ، سکیموں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کیلئے موثر میکانزم تشکیل دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات کو ضروری ہدایات دے دی ہی ،محکموں کو سکیموں پر عملدرآمد کیلئے روایتی طریقہ کار چھوڑ کر نئی سوچ سے کام کرنا پڑے گا ،سکیموں میں فنڈز کے استعمال میں شفافیت اور اعلیٰ معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ،560 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کے فوائد صوبے کے عوام تک پہنچانا محکموں کی ذمہ داری ہے۔
مزیدخبریں