’’تم نے اس کیلئے اپنے شوہر اور بچوں کو چھوڑ دیا ؟‘‘

10:59 AM, 27 Jun, 2021

اویس
ممبئی ( ویب ڈیسک ) بھارتی اداکارہ ملائیکہ اروڑا نے اپنے دوست ارجن کپور کو سالگرہ پر ایک انوکھے انداز میں مبارکباد دی ٗ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر کسی سیاحتی مقام کی تصویر شیر کی ساتھ لکھا ’’ سالگرہ مبارک میری روشنی ‘‘۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکار ارجن کپور 36 سال کے ہوئے گئے ہیں اور اس موقع پر ان کی دوست ملائیکہ اروڑا نے انہیں اپنے انسٹا گرام اکائونٹ پر وش کیا ٗ انہوں نے ایک تصویر شیئر کی جو ان دنوں کی لگ رہی ہے جب یہ جوڑا ملک باہر تھا اور ملائیکہ اروڑا کو طلاق کے حوالے سے مشکلات کا سامنا تھا اور وہ اپنی زندگی کا کوئی فیصلہ کرنا چاہ رہی تھیں۔ ملائیکہ اروڑا اور ارجن کپور کا ساتھ ایک فلمی کہانی کی طرح ہے ٗ ملائیکہ اروڑا نے ارجن کپور کیلئے اپنے شوہر ارباز خان کے ساتھ دہائیوں کی رفاقت کا خاتمہ کیا اور طلاق لی ۔ 2019 میں اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر انہوں نے باضابطہ طور پر اعلان کیا وہ ارجن کپور کے ساتھ ایک خاص تعلق میں ہیں ٗ جبکہ اسی سال ان کی سالگرہ کے موقع پر ارجن کپور نے یہ بتایا کہ وہ ملائیکہ اروڑا کے ساتھ دوستی کے ایک خاص تعلق میں بندھ چکے ہیں۔ ملائیکہ اروڑا کو مگر اپنی شادی کو ختم کرنے کے حوالے سے اب تک سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے ٗ ارجن کپور کو انہوں نے سالگرہ کی مبارکباد دی مگر کئی مداحوں نے انہیں اس پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کہاں ارباز خان اور کہاں ارجن کپور ٗ تم نے اس کیلئے اپنے بچوں اور شوہر کو چھوڑ دیا۔
مزیدخبریں