سوشل میڈیا پر سجل علی کی خوبصورتی کے چرچے
11:15 AM, 27 Jun, 2021
کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان کی ہونہار اداکارہ سجل علی کی خوبصورتی کے پاکستان سمیت بھارت میں بھی چرچے ہیں. اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں سجل کی جانب سے چند تصاویر شیئر کی گئیں، مداحوں کی جانب سے ان تصاویر پر بھرپور تبصرے کیے گئے ، ایک تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سجل ہاتھ میں دیا پکڑے بیٹھی ہیں۔ انکی اس تصویر پر سینئر بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی کی جانب سے بھی تبصرہ کیا گیا. شبانہ اعظمی نے سجل علی کی تصویر پر کمنٹ کیا 'حسینہ . ایک اور تصویر پر شبانہ اعظمی کی جانب سے تبصرہ کیا گیا ' ہائے میں مر جاواں" واضح رہے کہ سجل علی ایک بھارتی فلم میں سری دیوی کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اور ان کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد ہمسائیہ ملک بھارت میں بھی موجود ہے. حال ہی میں مقبوضہ کشمیر کے تناظر میں بننے والی انکی ویب سیریز دھوپ کی دیوار کا بھی ٹریلر ریلیز کیا گیا ہے.