لائیونشریات کے دوران ٹی وی اینکر کا تنخواہ نہ ملنے کا شکوہ

11:29 AM, 27 Jun, 2021

حسان عبداللہ

لیو کاسا(ویب ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں‌میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے، دیگر کئی ممالک میں بھی صحافی تنخواہوں سے محروم ہیں. اس ہی تناظر میں ایک واقعہ مشرقی افریقا کے ملک زمبیا میں پیش آیا ہے.

زمبیا میں نجی ٹی وی چینل کے بی این ٹی وی سے وابستہ اینکر کلیمینا کبیندا نے براہ راست نشریات کے دوران اپنا احتجاج ریکارڈ کرا دیا، اینکر نے نشریات کے دوران تنخواہ نہ ملنے کا شکوہ کردیا۔ نیوز اینکر نے بلیٹن کا اختتام کرتے ہوئے پرشکوہ انداز اختیار کرتے ہوئے کہا ’ہم انسان ہیں، تنخواہ دی جانی چاہیے، مجھے اور میرے ساتھیوں کو تنخواہ ملنی چاہیے‘. چینل انتظامیہ نے اسےسستی شہرت حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا ہے.

چینل انتظامیہ کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ مذکورہ اینکر نشے کی حالت میں بلیٹن پڑھ رہے تھے، اس بات کی تحقیقات کی جائیں گی. دوسری جانب اینکر کلیمینا کبیندا کی طرف سے ان الزامات کی تردید کی گئی ہے.

مزیدخبریں