بہن بھائی ڈوب گئے

11:30 AM, 27 Jun, 2021

شازیہ بشیر
علی پور ( پبلک نیوز) تھانہ صدر کی حدود یاکی والی کے مقام پر کھیلتے ہوئے 2 بچے نہر میں ڈوب گئے۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ دونوں بہن بھائی تھے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈوبنے والوں کی عمریں 6 سے 9 سال بتائی جارہی ہیں ۔ ڈوبنے والے بچے آپس میں بہن بھائی بتائے جارہے ہیں۔ اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت 9 سالہ بچی عائشہ کی لاش نکال لی۔6 سالہ زین کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ بچے نہر کنارے کھیل رہے تھے کہ پاؤں پھسلنے سے نہر میں گر گئے۔
مزیدخبریں