’جنوبی پنجاب کا پیسہ جنوبی پنجاب پر ہی خرچ ہوگا‘
12:10 PM, 27 Jun, 2021
ملتان ( پبلک نیوز) پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ ملتان کے ماسٹر پلان پرڈی جی ایم ٹی اے بریفنگ دیں گے۔ بجٹ پاس ہونے پر پنجاب حکومت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے لوگوں کا الگ سے سالانہ ترقیاتی پروگرام ہوگا۔ جنوبی پنجاب کیلئے189 بلین کا سالانہ ترقیاتی پروگرام مختص کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری جنوبی پنجاب سےملاقات ہوئی۔ جنوبی پنجاب کا پیسہ جنوبی پنجاب پر ہی خرچ ہوگا۔ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کیلئے بجٹ میں فنڈز مختص کر دیئے گئے ہیں۔وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ اگست کے پہلے ہفتے میں سیکریٹریٹ کا کام شروع ہو جائیگا۔ 63 ایکٹر زمین پر جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ تعمیر ہوگا۔ ہمیں پوسٹ آفس نہیں بااختیار افسران چاہئیں۔ جنوبی پنجاب کیلئے مختص بجٹ 11 اضلاع کیلئے ہے۔