2 گمشدہ بچے باز یاب

12:50 PM, 27 Jun, 2021

شازیہ بشیر
لاہور ( پبلک نیوز) ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان کی ہدایات پرکمیونٹی پولیسنگ کو فروغ۔ 14 سال کے سفیان اور4 سال کے عمر خالد کو تلاش کر کے ورثاء کے سپرد کر دیا گیا۔ایس پی انویسٹی گیشن صدر کا کہنا تھا کہ گمشدہ سفیان والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے تنگ آکر اسلام آباد چلا گیا تھا۔ عمر خالد کو اس کا والد گھریلو نا چاکی کی وجہ سے بغیر بتائے مری لے گیا تھا۔ گمشدہ بچوں کے والدین نے تھانہ مانگا منڈی میں اغواء کے مقدمات درج کروا رکھے تھے۔ انچارج انویسٹی گیشن مانگا منڈی رشید سلیم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گمشدہ بچوں کو تلاش کیا۔ ایس پی عیسی خان کا کہنا تھا کہ شہریوں کی شکایات پرفوری مقدمات کا اندراج پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ شہریوں کو چاہیے کہ وہ مکمل چھان بین کے بعد قانونی کارروائی کروائیں۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان نے پولیس ٹیمز کو شاباش دی۔
مزیدخبریں