صدر عارف علوی بینکنگ محتسب پر برہم، بڑا حکم دیدیا

01:40 PM, 27 Jun, 2021

شازیہ بشیر
اسلام آباد ( پبلک نیوز) پاکستان کے صدر عارف علوی نے بینکنگ محتسب کو قانون کے مطابق بینک اکاؤنٹ ہولڈر کی شکایت حل کرنے کا حکم دیا۔تفصیلات کے مطابق شکایت کنندہ نے پرائیویٹ بینک کی بد انتظامی کےخلاف بینکنگ محتسب میں شکایت جمع کرائی تھی۔ شکایت کنندہ نے اصل رقم پر منافع حاصل کرنے کے لئے ایک بینک اکاؤنٹ کھولا تھا۔ جمع شدہ منافع وصول کرنے کے وقت پر بینک نے اکاؤنٹ کو غیر منافع بخش اور کرنٹ اکاؤنٹ قرار دے دیا۔بینک کو متعدد شکایات درج کرانے کے باوجود ریلیف اور منافع نہ ملنے پر شہری نے بینکنگ محتسب اور صدر مملکت کو درخواست کی جس کے بعد صدر مملکت نے بینکنگ محتسب کو اکاؤنٹ ہولڈر کی شکایت پر مناسب شنوائی کا موقع دینے کی ہدایت کردی۔ صدر مملکت نے شہری کی درخواست پر مناسب کارروائی نہ کرنے اور انکوائری کے درست طریقہ کار کو نظر انداز کرنے پر برہمی کا اظہارِ کیا۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ قانونی بے قاعدگی سے لوگوں کے حقوق کو پامال نہیں کیا جاسکتا۔ بینکنگ محتسب دونوں فریقین کو سماعت کا موقع دے، انکوائری کے معیار کو یقینی بنائے اور قانون کے مطابق فیصلہ کرے۔
مزیدخبریں