شوہر نے ٹِک ٹاک ویڈیو بنانے پر بیوی کو قتل کردیا

03:40 PM, 27 Jun, 2021

شازیہ بشیر
کراچی ( پبلک نیوز) پولیس نے کہا ہے کہ لانڈھی کی شیر پاؤ کالونی میں ایک شخص نے اپنی اہلیہ اور اس کی والدہ کو اس لئے مار ڈالا کہ وہ ٹک ٹاک پر ویڈیو بنا رہی تھیں۔قائد آباد کے ایس ایچ او غوث بخش نے نجی ٹی وی کو بتایا کی اس شخص کی شناخت اسحاق کے نام سے ہوئی ہے، اس نے اپنی اہلیہ کو اس کی اجازت کے بغیر باہر جانے اور لوگوں سے فون پر بات کرنے سے بھی روکا تھا جس پر خاتون اپنے شوہر سے لڑائی کے بعد اپنے والدین کے گھر رہ رہی تھی۔غوث بخش نے بتایا کہ مشتبہ شخص نے اپنی اہلیہ اور اس کی والدہ پر ان کے گھر پر فائرنگ کی اور وہ فرار ہوگیا۔ پولیس نے عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کرلئے ہیں اس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
مزیدخبریں