تاریخ کا انوکھا مقدمہ درج
05:50 PM, 27 Jun, 2021
لاہور ( پبلک نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ رائیونڈ میں سبزی سستی فروخت کرنے پر سبزی فروش پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق رائیونڈ روڈ پر سرکاری ریٹ لسٹ سے کم قیمت پر سبزی فروخت کی جا رہی تھی۔ مقدمہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کا کہنا تھا کہ دوران چیکنگ سبزی فروش کے پاس ریٹ لسٹ موجود نہ تھی۔ بھنڈی، ٹماٹر و دیگر سبزیاں سرکاری نرخ نامہ سے کم ریٹ پر فروخت کی جا رہی تھیں۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ مقدمہ میں قیمتیں لکھنے میں غلطی ہوئی۔