تیز ترین گیند: کیا انڈین بائولر نے شعیب اختر کا ریکارڈ توڑ دیا؟

04:05 AM, 27 Jun, 2022

احمد علی
سوشل میڈیا پر ایک تصویر کافی وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بھارتی فاسٹ باؤلر نے 208 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند پھینکی ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے دنیائے کرکٹ کی تیز ترین گیند کرائی تھی۔ انہوں نے 2003 کے ورلڈ کپ میں 161 اعشاریہ 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند پھینک کر عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔ لیکن اتوار کو بھارت اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ایک بھارتی گیند باز کی 2 گیندوں کی رفتار 200 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ ریکارڈ کی گئی۔ آئیے جانتے ہیں یہ سارا معاملہ کیا ہے۔ اس میچ میں ٹیم انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ فاسٹ بولر بھونیشور کمار نے ٹیم کی جانب سے بولنگ کا آغاز کیا۔ بھونیشور کے اس اوور کی پہلی گیند کی رفتار 201 کلومیٹر فی گھنٹہ بتائی گئی تھی جبکہ اسی اوور کی تیسری گیند 208 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی لیکن یہ سب فنی خرابی کے باعث ہوا۔ https://twitter.com/The_kafir_boy_2/status/1541121312466210816?s=20&t=WvAFHaFVJsWcCKTc0ScHCQ میچ کے پہلے ہی اوور میں یہ ساری غلطی سپیڈ گن سے دکھائی گئی غلط رفتار کی وجہ سے ہوئی تاہم شائقین نے سوشل میڈیا پر اس تکنیکی خرابی کا مذاق اڑایا۔ بہت سے شائقین اسے تیز ترین گیند پھینکنے کا عالمی ریکارڈ بھی بتانے لگے۔ بھونیشور کمار نے بھلے ہی تیز ترین گیند پھینکنے کا ریکارڈ نہ بنایا ہو لیکن انہوں نے اس میچ میں ایک بڑا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ وہ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ کے پاور پلے اوور میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے ہیں۔ بھونیشور نے اس میچ کے پہلے ہی اوور میں ایک وکٹ لے کر پاور پلے اوور میں اپنے 34 وکٹ مکمل کر لیے۔ وہ ایسا کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے پہلے بولر بن گئے ہیں۔
مزیدخبریں