انسدادِ پولیو مہم کا آغاز

10:21 AM, 27 Jun, 2022

احمد علی
پولیو مہم کا باقاعدہ طور پر آغاز کر دیا گیا ہے.اور آج انسداد پولیو مہم کا پہلا روز ہے۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کےمطابق تقریباً 20 لاکھ پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جانے کا ہدف ہے، اور 6360 ٹیمیں پولیو مہم میں حصہ لے رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پولیو ورکرز گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہے ہیں.اور تقریباً 20 لاکھ پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جانے کا ہدف ہے. ڈی سی لاہور نے والدین سے اپیل کی ہے کہ پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں.، پولیو کے دو قطرے آپ کے بچوں کو بہت بڑی محرومی کا شکار ہونے سے بچا سکتے ہیں۔
مزیدخبریں