کراچی :جنگلی چھپکلی سے علاقے میں خوف پھیل گیا
12:07 PM, 27 Jun, 2022
کراچی:لائنزایریا کمشنرکمپائنڈ میں جنگلی چھپکلی (مانیٹرلیزرڈ)آگئی ،جسے ریسکیو اہلکاروں نے پکڑ لیا۔ تفصیلات کے مطابق لائنزایریا کمشنرکمپائنڈ میں جنگلی چھپکلی نکل آئی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ مکینوں نےریسکیوادارےکواطلاع دی تورضاکاروں نےکوششوں کےبعدجنگلی چھپکلی پکڑلی۔ اس پر محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ ریسکیوادارےنےہمیں آگاہ کیاہے، جنگلی چھپکلی (مانیٹرلیزرڈ) کواپنی تحویل میں لینگے اور بعد ازاں اسے جنگل میں چھوڑدیاجائےگا۔