خواجہ آصف کو دفاع کا وزیر لگانا خطرناک ہے، فواد چوہدری
04:22 PM, 27 Jun, 2022
پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنماء اور سابق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کو دفاع کا وزیر لگانا خطرناک ہے. سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کو دفاع کا وزیر لگانا خطرناک ہے، عمران خان پر تنقید کرنا ان کا حق ہے لیکن ان کی دماغی حالت ابھی تک ماضی قریب کے ایک صدمے سے باہر نہیں آسکی اور وہ اوّل فُول بک رہے ہیں. ان کا کہنا تھا کہ جب تک ماہر نفسیات مکمل چیک اپ کے بعد خواجہ آ صف کو کلئیر نہیں کرتے ان سے وزارت کا چارج واپس لینا چاہئے.