الیکشن کمشنر پنجاب کی ڈاکٹر یاسمین راشد کے الیکشن کمیشن پر لگائے گئے الزامات کی تردید

06:11 PM, 27 Jun, 2022

احمد علی
لاہور: صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے ڈ اکٹر یاسمین راشدکے الیکشن کمیشن پر لگائے گئے الزامات کی تردید کر دی۔ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے جو کہ اپنی ذمہ داریاں غیر جانبدارانہ طریقے سے سر انجام دے رہا ہے۔ الیکشن کمیشن اپنے فرائض سے بخوبی آشنا ہے اور کسی طور بھی غفلت نہیں برتی جاتی۔ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کا کہنا ہے کہ تمام حکومتی اداروں اور انتخابی امیدواران کوضا بطہ اخلاق کے حوالے سے سختی سے ہدایات دی ہیں۔ضمنی انتخاب والے حلقوں کے ووٹرز کے کوائف 8300پر یکم جولائی کے بعد اپڈیٹ ہونگے۔ صوبائی الیکشن کمشنر نے انتخابی فہرستوں میں ردو بدل کے الزامات کی تردید کر دی۔اس حوالے سے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کا کہنا تھا کہ الیکشن شیڈول آنے کے بعد انتخابی فہرست میں نہ کوئی تبدیلی کی گئی ہے نہ کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی پی 167 لاہور فائرنگ واقع میں پولیس نے 14 افراد کو گرفتار کیا۔ پی پی 167 لاہور فائرنگ واقع کا الیکشن کمیشن نے بھی نوٹس لیا ہوا ہے۔ پی پی 167 لاہور فائرنگ واقع اسکی اگلی سماعت 7جولائی کو ہوگی اور واقع میں ملوث افراد کیخلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ الیکشن کمیشن ہمیشہ آزادانہ اور شفاف انتخابات کروانے کیلئے پر عزم ہے۔
مزیدخبریں