امریکہ بھارت دفاعی معاہدہ پر ترجمان چینی دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
10:34 PM, 27 Jun, 2023
ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین کا دیرینہ موقف ہے کہ ریاستوں کے درمیان عسکری تعاون سے علاقائی امن و استحکام کو نقصان نہیں پہنچانا چاہیے۔ چینی وزارت خارجہ نے امریکی صدر جوبائیڈن اور اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان ہونے والی ملاقات اور دفاعی معاہدےپر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ریاستوں کے درمیان عسکری تعاون سے علاقائی امن و استحکام کو نقصان نہیں پہنچانا چاہیے، ریاستوں کے درمیان عسکری تعاون سے کسی تیسرے فریق کو نشانہ نہیں بنانا چاہیے اور نہ ہی س سے کسی فریق کے مفادات کو بھی نقصان نہیں پہنچنا چاہیے۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ ماو ننگ نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا ہے کہ چین کا دیرینہ موقف ہے کہ ریاستوں کے درمیان عسکری تعاون سے علاقائی امن و استحکام کو نقصان نہیں پہنچانا چاہیے، بین الریاستی عسکری تعاون سے کسی تیسرے فریق کو نشانہ نہیں بنانا چاہیے ،اس سے کسی تیسرے فریق کے مفادات کو بھی نقصان نہیں پہنچنا چاہیے۔امید ہے کہ متعلقہ ممالک خطے میں سلامتی اور استحکام کے میدان میں علاقائی ممالک کے درمیان باہمی اعتماد کے لیے سازگار طریقے سے کام کریں گے۔ روسی فیڈریشن میں ویگنرز گروپ کی بغاوت کے بعد کی صورتحال پر چینی ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ویگنر گروپ کا واقعہ روس کا اندرونی معاملہ ہے۔چین قومی استحکام کو برقرار رکھنے اور ترقی و خوشحالی کے حصول میں روس کی حمایت کرتا ہے, ماو ننگ ہم ایسا کرنے کی روس کی صلاحیت پر یقین رکھتے ہیں دونوں ممالک مختلف سطحوں پر قریبی اور مضبوط رابطے میں ہیں۔چین روس کو دوست ہمسایہ اور نئے دور کے لیے ہم آہنگی کا جامع اسٹریٹجک پارٹنر سمجھتا ہے۔