سنی اتحاد کونسل اور تحریک انصاف کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

10:45 AM, 27 Jun, 2024

ویب ڈیسک: سنی اتحاد کونسل اور تحریک انصاف کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ 

تفصیلات کے مطابق ملک احمد خان بچھر اور بیرسٹر گوہر کی قیادت میں اجلاس ہوا۔ جس میں اراکین پنجاب اسمبلی، پی ٹی آئی رہنما اور ٹکٹ ہولڈرز نے بھی شرکت کی۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ اراکین اسمبلی نے چیئرمین پی ٹی آئی سے گلے شکوے کیے۔ اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی تمام کمیٹیوں میں صرف ایم این ایز کو شامل کیا جاتا ہے۔ ایم پی ایز کو کسی کمیٹی میں شامل نہیں کیا جاتا۔

بیرسٹر گوہر نے یقین دہانی کروائی کہ آئندہ تمام کمیٹیوں میں ایم پی ایز کو بھی شامل کیا جائے گا۔ آئندہ تمام فیصلوں میں اپنے اراکین پنجاب اسمبلی کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے احتجاج نہ کرنے والے اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز پر اظہار برہمی کیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تمام ٹکٹ ہولڈرز اور ایم پی ایز باقاعدہ احتجاجی ریلیوں کا انعقاد کریں اور ہر ہفتے صوبے بھر میں احتجاج ریکارڈ کروایا جائے۔

مزیدخبریں