زینب جمیل پر قاتلانہ حملہ کرنے والے شوٹرز کا تعلق کراچی سے تھا؟ بڑی خبر آگئی

01:02 PM, 27 Jun, 2024

ویب ڈیسک: لاہور میں سیلون مالکن و ماڈل خاتون زینب جمیل پر قاتلانہ حملے کی تفتیش میں اہم پیش رفت سامنے آگئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ایس پی کینٹ اویس شفیق نے بتایا ہے کہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والے  5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دوران تفتیش سینکڑوں کیمروں کی فوٹیجز چیک کی گئیں۔ گرفتار ملزمان کی تعداد پانچ ہے۔ 

اویس شفیق نے انکشاف کیا کہ ضیاء نامی ملزم نے شوٹرز کو موٹرسائیکل اور اسلحہ فراہم کیا۔ ضیاء ہی شوٹرز کو موقع پر لایا اور فائرنگ کے بعد واپس لیکر گیا۔ شوٹرز ہوائی جہاز پر کراچی سے لاہور آئے اور براستہ سڑک واپس گئے۔ 

ایس پی کینٹ کا کہنا تھا کہ سردار جمیل تیس جون تک ضمانت پر ہے۔ خاتون پر براہ راست فائرنگ کرنے والے شوٹرز کا تعلق کراچی سے ہے۔ دونوں شوٹرز کی گرفتاری کے لیے ٹیم کراچی روانہ ہوگئی۔ ضیاء کا سردار جمیل کے ساتھ 55 لاکھ لین دین کا معاملہ ہے۔

یاد رہے کہ 2017 میں سردارجمیل نے زینب کے ساتھ دوسری شادی کی تھی۔ شوہر کو زینب کے شوبز میں کام کرنے پر اعتراض تھا۔

مزیدخبریں