بھارت میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (FATF) کے قوانین کا غلط استعمال 

01:38 PM, 27 Jun, 2024

ویب ڈیسک: مودی سرکار کے سول سوسائٹی پر تشدد اور انتہاپسند حملوں کا سلسلہ جاری، مودی سرکار نے سچ بولنے والے صحافیوں اور بھارت میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کیخلاف آواز بلند کرنے والی تنظیموں کو خاموش کروانے کیلئے ہر حد پار لی ہے۔

تفیلات کے مطابق مودی سرکار نے سول سوسائٹی کیخلاف منظم کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا ہے۔ بھارت میں مودی سرکار کے خلاف بولنے والا ہر فرد، بی جے پی کے عتاب کا نشانہ بن رہا ہے۔ 

 مودی سرکار نے ایوارڈ یافتہ مصنفہ اروندھتی رائے کو مسئلہ کشمیر کے متعلق اظہار رائے کرنے پر 14 سال پرانے مقدمے میں دوبارہ الجھا دیا،مودی سرکار نے نیوز چینلز بی بی سی اور نیوز کلک پر مسلسل حملے کیے،مودی سرکار کی جارحانہ اور مجرمانہ کاروائیوں پر ایمنسٹی انٹرنیشنل اور فرنٹ لائن ڈیفینڈرز جیسی عالمی تنظیمیں بھی بول پڑیں۔ 

ایمنسٹی انٹرنیشنل اور فرنٹ لائن ڈیفینڈرز نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس  کو خصوصی خط لکھ دیا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ ایف اے ٹی ایف کے ممبر ممالک بھارت میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر آواز بلند کریں، ایف اے ٹی ایف، واچ ڈاگ ہےجو ممبرممالک میں منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی کاروائیوں پر خصوصی نظر رکھتی ہے۔ 

خیال رہے کہ 26 سے 28 جون کو سنگاپور میں ایف اے ٹی ایف کے چھٹے اجلاس کا انعقاد ہو رہا ہے،اجلاس میں 40 ممالک کے نمائندگان، آئی ایم ایف، اقوام متحدہ، ورلڈ بینک اور انٹرپول جیسی عالمی تنظیموں کے 200 سے زائد نمائندگان شرکت رہے ہیں۔

 ایف اے ٹی ایف اجلاس کے پیش نظرمیں ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ بھارت کی ایویلوئیشن رپورٹ پر دوبارہ نظر ثانی کی جائے، ایمنسٹی انٹرنیشنل اور فرنٹ لائن ڈیفینڈرز نے دعویٰ کیا کہ بھارت میں مسلسل ایف اے ٹی ایف قوانین کا غلط اور غیر قانونی استعمال کیا جارہا ہے، مودی سرکار فنانشل ایکشن ٹاسک فورس قوانین اور یو اے پی اے کی آڑ میں صحافیوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کیخلاف منظم مہم چلا رہی ہے۔ یو اے پی اے کے تحت سول سوسائٹی کے ممبران پر سخت دفعات لگیں اور ملزمان سے ضمانت کیلئے بڑی رقم کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ 

مودی سرکار صحافیوں کو بغیر کسی الزام کے طویل قید میں رکھتی اور بے گناہی کے باوجود عدالت سے سزائیں بھی دلواتی ہے، نومبر 2023 میں ایف اے ٹی ایف کی خصوصی ٹیم بھارت میں انسداد دہشتگردی اور منی لانڈرنگ اقدامات کا جائزہ لینےآئی تھی، دورے کے دوران بھی ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مودی کی سول سوسائٹی کیخلاف مہم کی طرف توجہ مبذول کروانے کی کوشش بھی کی،ایمنسٹی انٹرنیشنل نے رپورٹ میں تفصیلاً بتایا کہ مودی سرکار کیسےایف اے ٹی ایف کے قوانین کو توڑ موڑ کر عوام کیخلاف استعمال کررہی ہے ، مودی کے دس سالہ دورمیں بھارت میں آزاد میڈیا اور غیر منافع بخش تنظیموں پر حملہ کرنے اور کام میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے ایک مربوط مہم چلی ہے۔ 

اس کے علاوہ اکتوبر 2023 میں مودی سرکار نے نیوز کلک چینل پر حملہ کروایا اور مالک پربیر پورکایست کو گرفتار کرایا، حقائق پر مبنی صحافت کرنے پر 2021 میں بھی مودی سرکار نے نیوز کلک پر ریڈ کیا تھا۔ مودی سرکار کی غیر قانونی کاروائیوں پر بولنے پر ایمنسٹی انٹرنیشنل،عالمی تنظیم کو بھی مسلسل مودی کے غضب کا نشانہ بنایا گیا، مودی کے دس سالہ دور میں دوران 20 ہزار سے زائد این جی اوز کے لائسنس منسوخ کیے گئے تھے۔

مودی سرکار کی غیر انسانی کاروائیوں کیخلاف مسلسل عالمی سطح پر آواز بلند کی جارہی ہے۔  توقع ہے کہ فیٹف اجلاس میں بھی مودی سے سول سوسائٹی کے حقوق کی پامالی پر جواب طلبی کی جائیگی گی، اجلاس میں مودی سرکار کو یاد دہانی کروائی جائیگی کہ فیٹف کے قوانین کا استعمال کس نوعیت پر ہونا چاہیے۔

مزیدخبریں