ویب ڈیسک: عدت نکاح کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست مسترد کردی گئی ہے اور سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کی 7،7 سال کی سزا برقرار رکھی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکہ نے محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے عدت نکاح کیس میں سزا معطلی کی درخواست مسترد کردی ہے۔ اپنے فیصلے میں انہوں نے لکھا ہے کہ مجرموں کے پاس سزا معطلی کا کوئی جواز موجود نہیں۔
فیصلے کے بعد ردعمل دیتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے جارہے ہیں۔ انہوں نے فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت بھی کی ہے۔