ٹیسٹ سیریز، بنگلہ دیش ٹیم پاکستان کب آئے گی، اندر کی خبر آگئی

04:13 PM, 27 Jun, 2024

محمد شکیل خان

( پبلک نیوز) محمد شکیل خان: بنگلہ دیش ٹیم پاکستان کب آئے گی تفصیلات سامنے آگئیں۔

ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش  کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کےلئے مشاورت جاری ہے۔ :پی سی بی اور بنگلہ دیش بورڈز کے درمیان دورے کوحتمی شکل دی جاری ہے۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم اگست کے تیسرے ہفتے میں پاکستان آئے گی، بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے 20 اگست تک پاکستان پہنچنے کی تجویز ہے۔ ٹیسٹ میچز کراچی اور راولپنڈی میں کرانے کی تجویز ہے۔ 

ذرائع کا بتانا ہے کہ پہلا ٹیسٹ میچ 25 اگست سے شروع  کرنے کی تجویز ہے ، دوسرا ٹیسٹ میچ ستمبر کے پہلے ہفتے میں کھیلا جائے گا ۔ دورہ پاکستان میں بنگلہ دیش ٹیم دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔

مزیدخبریں