آئی جی پنجاب کا گوجرانوالہ میں خاتون سمیت 2 افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس

07:33 PM, 27 Jun, 2024

 ویب ڈیسک: گوجرانوالہ میں فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد کی ہلاکت کے واقعہ پر آئی جی پنجاب  ڈاکٹر عثمان انور نے نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب  ڈاکٹر عثمان انور ن نے آر پی او گوجرانوالہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ سی پی او گوجرانوالہ کو ملزم کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم ۔

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے۔ قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ۔ لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔ 

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ملزم معظم نے گھریلو تنازعہ پر بیوی اور سالے کو قتل جبکہ 03 افراد کو زخمی کیا۔ 

مزیدخبریں