کورونا سے مزید 67افراد انتقال کرگئے

04:33 AM, 27 Mar, 2021

اویس
اسلام آباد ( ویب ڈیسک) پاکستان میں کورونا کے مہلک وار جاری ہے جس کا شکار ہو کر گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 67افراد انتقال کرگئے ہیں جبکہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا کا شکار ہونے والوںکی تعداد6لاکھ49ہزار824ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اعداد و شمار کے مطابق ‏ملک بھرمیں24گھنٹوں میں کوروناوائرس سےمزید 67 افرادانتقال کرگئے، کورونا کے مزید 44 ہزار279ٹیسٹ کیے گئے،جبکہ کورونا مثبت کیسز کی شرح 10فیصد رہی، ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 42 ہزار384ہو چکی ہےجبکہ آج تک پاکستان میں کورونا کا شکار ہونے والوںکی تعداد6لاکھ49ہزار824ہے۔ملک میں کورونا کی تیسری لہرپاکستان میں بے قابو ہو گئی ہے ٗ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 4 ہزار 468 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 158 ہو گئی ، فعال کیسز بڑھ کر 42 ہزار 384 تک جا پہنچے ۔
مزیدخبریں