کتے نے مالکن کی جان بچانے کیلئے ٹریفک رکوا دی

06:42 AM, 27 Mar, 2021

اویس
اونٹاریو(ویب ڈیسک) کتے نے اپنی کی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے مالکان کی جان بچا لی ٗ کینیڈا کی ایک سڑک پر جانور کی انسان سے وفادار کی انوکھا واقعہ تفصیلات کے مطابق کتے کی انسان کے ساتھ وفاداری کی مثالیں شہرہ آفاق ہیں لیکن کینیڈا میں ایک کتے نے اپنی مالکن کی جان بچانے کیلئے ٹریفک رکوائی اور اس کی بروقت کوشش سے اس کی مالکن کی جان بچ گئی ٗ کینیڈا کے شہر اونٹاریو کی ہیلے مور روزمرہ کی طرح اپنے کتے کے ساتھ واک پر نکلی ہوئی تھی اسے ’’سیزر‘‘ نام کی ایک دماغی بیماری ہے۔واک کے دوران ہیلے موڑ پر بیماری کا حملہ ہوا جس کے بعد اسے کچھ ہوش نہ رہا لیکن کتے نے اس موقع پر اپنی وفاداری اور محبت کا ثبوت دیا ٗ پہلے اس نے مالکن کو ہلانے کی کوشش کی لیکن جب اس میں کوئی حرکت نہ کوئی تو کتا قریبی سڑک پر آگیا اور درمیان میں کھڑا ہوگیا ٗ سامنے سے پک اپ وین نے بہت کوشش کی کہ کتا سڑک سے ہٹ جائے لیکن آخر کار اسے گاڑی روکنا پڑی۔ جب ڈرائیور گاڑی سے اترا تو کتے سے بھونکتے ہوئے اسے ایک طرف چلنے کا اشارہ دینے کی کوشش کرنے لگا۔ ڈرائیور کے مطابق جب اس نے سڑک کے درمیان ایک کتے کو کھڑا دیکھا تو اس نے بہت کوشش کی کہ کتا سڑک سے ہٹ جائے لیکن کتے نے اپنی جان کی پرواہ نہ کی اور سڑک پر ہی کھڑا رہا آخر کار مجھے اترنا پڑا تو کتا بھونکنا شروع کر دیا ٗ میں جب اس کے پیچھے چلا تو ہیلے مور تک پہنچ گیا۔ہیلے مور کو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کی جان بچا لی گئی جبکہ کتے کی یہ ساری جانفشانی ایک سی سی ٹی وی فوٹیج سے معلوم ہوئی ۔ مالکان کو جب ہوش آیا تو اس نے بتایا کہ اسے بس یہ معلوم ہوا کہ وہ سڑک پر گر رہی ہے اور جب ہوش آیا تو معلوم ہوا کہ وہ ہسپتال میں ہے۔
مزیدخبریں