سعودی عرب میں رمضان المبارک کے دوران باجماعت نماز پر پابندی کا امکان
07:06 AM, 27 Mar, 2021
ریاض (ویب ڈیسک ) رمضان المبارک کے موقع پر سعودی عرب میں یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مساجد میں باجماعت نماز پر پابندی لگ جائے۔ سعودی عرب کی سرکاری اردو ویب سائٹ کی ایک خبر میں سعودی عرب کی کنگ سعود ہسپتال ریاض کی ایمرجنسی کے پروفیسر ڈاکٹر ناصر توفیق نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ عالمی وبا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے ان امکانات پر جائزہ لیا جا رہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران مساجد میں باجماعت نماز پر عارضی پابندی لگا دی جائے۔ڈاکٹر ناصر توفیق نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ لوگوں کو مساجد میں نماز کیلئے جانے سے روکا جائے لیکن یہ امکان موجود ہے کہ مساجد میں باجماعت نماز عارضی طور پر معطل کر دی جائے ٗ کورونا ایس او پیز پر پابندی کرنا ہر شہری کا فرض ہے اور اسی وجہ سے ہم مزید پابندیوں سے بچ سکتے ہیں۔