پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،27 مارچ 2021
07:36 AM, 27 Mar, 2021
ملک میں کورونا کی تیسری لہربے قابو،مثبت کیسز کی شرح 10 اعشاریہ 09 تک جاپہنچی،24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 4 ہزار 468 نئے کیس رپورٹ، مزید 67 افراد لقمہ اجل بن گئے،پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد14 ہزار 158 ہوگئی، فعال کیسز بڑھ کر 42 ہزار 384 تک جا پہنچے۔خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 14 افراد کا انتقال،محکمہ صحت کے مطابق جاں بحق افراد کی تعداد2274 ہوگئی، صوبے میں وائرس سے 83 ہزار630 شہری متاثر ہوچکے ہیں، ضلعی انتظامیہ کا پشاور بھر میں کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن۔مہلک وائرس کا پھیلاؤ کیسے روکا جائے،این سی او سی کا خصوصی اجلاس آج ہوگا،ذرائع کےمطابق صوبائی وزرائے اعلیٰ بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے، ملک بھر میں اسپتالوں کی صورتحال،بیڈز اور وینٹی لیٹرز کی فراہمی سمیت دیگر امور زیرغور آئیں گے۔نااہل اور نالائق ٹولہ پاکستان کے عوام کو لوٹ رہا ہے، ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کہتی ہیں ان کا طریقہ واردات یہ ہے کہ چور چور کا شورمچاؤ اور ملک لوٹتے جاؤ، یہ بولتےتھے کہ جب ملک میں مہنگائی ہوتو اس کا مطلب وزیراعظم چور ہوتا ہے، مہنگائی تب تک ختم نہیں ہوگی، جب تک یہ ٹولہ ملک پر مسلط ہے۔چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق ایچ ای سی ترمیمی آرڈیننس 2021 لاگو کردیا گیا،چیئرمین ایچ ای سی کی مدت ملازمت دو سال ہوگی، طارق بنوری کو سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مئی 2018میں تعینات کیا تھا۔