برطانوی جنرل کو جھوٹ بولنے پر جیل بھیج دیا گیا

08:11 AM, 27 Mar, 2021

اویس
لندن ( ویب ڈیسک ) برطا نوی میجر جنرل نے کرپشن کر کے بچوں کو مہنگے سکول میں تعلیم دلوانے کا جرم کیا مگر پھر اسے کورٹ مارشل اور جیل کی سزا بھی بھگتنا پڑ گئی۔تفصیلات کے مطابق برطانوی جنرل نک ویلش نے جھوٹ بول کر اپنے ادارے سے بچوں کو بورڈنگ سکول میں پڑھانے کیلئے 48ہزار ڈالر کی رقم حاصل کی اور اس رقم سے اپنے بچوں کو ایک مہنگے سکول میں داخل کروا کر تعلیم دلوانا شروع کر دی جس کا پول اس کے پڑوسیوں نے کھول دیا ۔پڑوسیوں نے اس بارے میں حقیقت ایک سرکاری محکمے کو بتائی ٗ اب یہ معلوم نہیں کہ جنرل کے پڑوسیوں تک یہ اطلاع کیسے پہنچی ٗ سرکاری ادارے نے جب تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ برطا نوی جنرل نے 48ہزار ڈالر کی کرپشن کی تھی۔ برطانوی جنرل نک ویلش اسسٹنٹ چیف آف جنرل سٹاف کے عہدے سمیت دیگر اہم عہدوں پر خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں ٗ جب تحقیقات میں کرپشن کا الزام ثابت ہوا تو ان سے عہدہ و اپس لے کر ان کا کورٹ مارشل بھی کر دیا گیا ہے اور یہ برطانوی تاریخ میں گزشتہ دو دہائیوں میں ہونے والا پہلا کورٹ مارشل ہے۔
مزیدخبریں