سوڈان: نقاب نہ کرنے پر کوڑے مارنے کی مہم، خواتین کا احتجاج

09:40 AM, 27 Mar, 2021

حسان عبداللہ

ویب ڈیسک: سوڈان میں ایک نامعلوم گروپ کی جانب سےسماجی رابطوں کی سائٹس پر نقاب نہ کرنے والی عورتوں کو کوڑے مارنے کی حمایت پر مبنی ایک مہم کا آغاز کیا ہے جس پر سماجی حلقوں نے اظہار ناراضگی کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق نقاب نہ کرنے پر کوڑے مارنے کی حمایت پر مبنی مہم پر خواتین کی جانب سے سخت احتجاج سامنے آ رہا ہے۔ اس مہم کے ردعمل میں خواتین نے بھی سوشل میڈیا کمپیئنز شروع کر دی ہیں جس میں سے ایک 'شیلی حجر' نامی مہم بھی ہے جسے کافی مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔

سوڈان سے تعلق رکھنے والی گلو کارہ ھدیٰ عربی نے کوڑے مارنے سزا کی تجویز پر اپنے ردعمل میں مزاحمتی کمیٹیوں کے ارکان کو خبردار کیا کہ وہ خواتین کو کسی بھی قسم کی تکلیف دینے کے ارادوں سے باز رہیں۔

یاد رہے کہ سوڈان میں ایسے قوانین مذہبی گروپوں کے حمایت یافتہ معزول صدر عمر البشیرکے دور میں نافذ کیے گئے تھے۔ جس میں نقاب نہ کرنے پر لڑکیوں کو سرعام کوڑے مارنے اور عدالتوں میں بھاری جرمانوں‌ کی سزائیں دی جاتی تھیں۔ اب عمر البشیر کے حامی سوشل میڈیا پر اس طرح کی مہمات چلا رہے ہیں۔

مزیدخبریں