عورت مارچ کے خلاف کراچی میں بھی مقدمہ

09:59 AM, 27 Mar, 2021

حسان عبداللہ

کراچی(پبلک نیوز) کراچی سٹی کورٹ نے ماروی سرمد اور طوبی سید سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ سٹی کورٹ پولیس جی ایم آرائیں ایڈووکیٹ کا بیان ریکارڈ کرکے کارروائی کرے۔ کیس میں درخواست گزار جی ایم آراٸیں ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ اسلام آباد میں ہونے والے عورت مارچ کو ہم نے کراچی بار کے ٹی وی پر دیکھا، ہم نے 15 مارچ کو تھانے میں درخواست دی لیکن درخواست وصول نہیں کی گئی، عورت مارچ میں مقدس ہستیوں کی توہین کی گئی، عورت مارچ کے خلاف کراچی بار نے مذمتی قرارداد بھی منظور کی، عورت مارچ میں انتشارپھیلانے والے نعرے لگاٸے گئے۔

درخواست گزار جی ایم آرائیں ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ عورت مارچ میں فحش اور خلاف اسلام نعرے لگائے گئے، جس سے مذہب کی توہین ہوئی ہے، مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز پشاور کی مقامی عدالت نے بھی ابرار حسین ایڈووکیٹ کی درخواست قبول کرتے ہوئے عورت مارچ منتظمین کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا ۔

مزیدخبریں