پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 03 بجے، 27 مارچ2021
10:34 AM, 27 Mar, 2021
کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے، اسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعدا د میں اضافہ ہو رہا ہے، اسد عمر کہتے ہیں کہ عوام فیصلہ کرلیں کہ وبا کے خاتمے کی پالیسی پر عمل کرنا ہے، صورتحال بہتر نہ ہونے پر مزید سخت فیصلے کرنے کا عندیہ، کوشش ہے کہ لوگوں کے روزگار کو نقصان نہ پہنچے۔مہلک وائرس کا پھیلاؤ کیسے روکا جائے،این سی او سی کا خصوصی اجلاس، صوبائی وزرائے اعلیٰ بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے، ملک بھر میں اسپتالوں کی صورتحال، بیڈز اور وینٹی لیٹرز کی فراہمی سمیت دیگر امور پرمشاورت کی گئی۔ملک میں کورونا کی تیسری لہربے قابو،مثبت کیسز کی شرح 10 اعشاریہ 09 تک جاپہنچی،24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 4 ہزار 468 نئے کیس رپورٹ، مزید 67 افراد لقمہ اجل بن گئے،پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد14 ہزار 158 ہوگئی، فعال کیسز بڑھ کر 42 ہزار 384 تک جا پہنچے۔کورونا کی تیسری لہر سے بچے بھی شکار ہونا شروع ہوگئے، چلڈرن ہسپتال کی کورونا وارڈ میں ایک ہی روز میں چار بچے داخل، ہسپتال انتظامیہ کے مطابق چاروں بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 14 افراد کا انتقال،محکمہ صحت کے مطابق جاں بحق افراد کی تعداد2274 ہوگئی، صوبے میں وائرس سے 83 ہزار630 شہری متاثر ہوچکے ہیں، ضلعی انتظامیہ کا پشاور بھر میں کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن۔