لاہور ( پبلک نیوز) کورونا وائرس کی تیسری لہر سے بچے بھی شکار ہونا شروع ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق مہلک وبا کورونا وائرس کی تیسری لہر سے بچے بھی شکار ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ چلڈرن ہسپتال کی کورونا وارڈ میں ایک ہی روز چار بچے داخل ہوگئے۔
بچوں میں 5 سالہ ریان، ایک سالہ لاریب، 2 ماہ کا نعمان، اور 10 سالہ ارسلان شامل ہیں۔ ایم ڈی چلڈرن ہسپتال کا کہنا تھا کہ چاروں بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔